Header Ads Widget

Iraqi Prime Minister and Speaker liaise with Crown Prince

 

Iraqi Prime Minister and Speaker liaise with Crown Prince

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عراقی وزیراعظم اور سپیکر نے  ٹیلیفونک رابطے کرکے ان کی مزاج پرسی کی ہے۔

 سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق نے ولی عہد محمد بن سلمان کے کامیاب آپریشن پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبارکباد دی ہے۔ 

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا ہے۔
انہوں نے مزاج پرسی کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی سعودی ولی عہد کو صحت و عافیت کی  نعمت سے مالا مال رکھے۔ 
شہزادہ محمد بن سلمان سے عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد الحلبوسی نے بھی رابطہ کیا۔
انہوں نے بھی سعودی ولی عہد کی صحت و عافیت دریافت کی اور بہترین صحت کی دعا کی۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے عراقی وزیراعظم اورعراقی سپیکر کا برادرانہ جذبات کے اظہار اور ٹیلیفونک رابطے پر دلی شکریہ ادا کیا ہے۔  

 

Post a Comment

0 Comments